وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood qureshi singapore
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ،سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان اور سنگاپور پور کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اور تجارت کے حجم میں اضافے سمیت، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

وزیر خارجہ نے پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ ٹیکنالوجی، تعمیرات، صنعت و زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

Related Posts