ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ، منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جار ہاہے۔
عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں سالانہ میلاد مصطفی ؐو حق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور ایک منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جار ہاہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے مقابلے کے لئے پیغمبر اسلامؐکی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا ‘ دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان کا حالیہ سٹیزن ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت کی بدترین مثال ہے۔اس ایکٹ کو ہندوستان کی 11ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، وہاں پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2019 میں خارجہ پالیسی کو مختلف محازوں پر قابل ذکر کامیابیاں ملیں،ترجمان دفتر خارجہ