شاہ محمود قریشی کی افغان ہم منصب سے ملاقات، پر امن افغانستان کی حمایت کا یقین دلایا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کی افغان ہم منصب سے ملاقات، پر امن افغانستان کی حمایت کا یقین دلایا
شاہ محمود قریشی کی افغان ہم منصب سے ملاقات، پر امن افغانستان کی حمایت کا یقین دلایا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دوشنبے میں افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ملاقات کی، انہوں نے واضح کیا کہ منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

دوشنبے میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کیساتھ ملاقات کی، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر غور آیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کسی فریق یا خطے کے میں مفاد میں نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے متحدہ اور پر امن افغانستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندی میں اضافے کا رجحان اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعثِ تشویش ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پاکستان خطے کی اقتصادی ترقی، امن اور روابط کے فروغ کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب پر زور دیا کہ باہمی امور پر گفتگو، طے شدہ میکنزم، ایپیپس (APAPPS) کو بروئے کار لاتے ہوئے ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے مابین موجود مشترکہ میکنزم ”APAPPS” کے جائزہ اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے پناہ گزینوں کی آڑ میں دشمن پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں،شاہ محمود قریشی

انہوں نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں باہمی مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا جلد سیاسی حل نکالیں تاکہ افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مل بیٹھ کر افغان تنازع کا حتمی، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل تلاش کریں۔

Related Posts