وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آئی پی یوکی صدر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi stresses on inter-parliamentary exchanges

اسلام آباد: پاکستان کے دورہ پر آئی بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کییوس بیرن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اور آئی پی یو صدر نے بین پارلیمانی تعاون ،کورونا وائرس، اسلامو فوبیا اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ قریشی نے آئی پی یو اور پارلیمنٹ کے کردار کو آگے بڑھانے میں آئی پی یو صدر کی شراکت کی تعریف کی۔

اپنے طویل پارلیمانی تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے جمہوریت ، امن و سلامتی ، انسانی حقوق اور ترقی اور حکمرانی پر مبنی کثیر جہتی نظام کو فروغ دینے میں آئی پی یو اور پارلیمنٹیرینز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:جدوجہدِ آزادی نے نئی کروٹ لے لی، فتح کشمیریوں کا مقدر ہوگی۔وزیرِ خارجہ

وزیر خارجہ نے ان کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا اورمقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر دنیا بھر کی مختلف پارلیمنٹس میں تبادلہ خیال پر زور دیا۔۔

Related Posts