امریکا ایران کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی دارالحکومت پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا ایران کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی دارالحکومت پہنچ گئے
امریکا ایران کشیدگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی دارالحکومت پہنچ گئے

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا ایران کشیدگی دور کرنے کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو اور امریکی  قومی سلامتی کے مشیر سمیت دیگر اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنے کے لیے واشنگٹن پہنچے جہاں سفیر اسد مجید خان نے ان کا استقبال کیا۔

امریکی دورے کے دوران وزیر خارجہ اراکینِ امریکی کانگریس، اراکینِ سینیٹ اور کو چیئر پرسن برائے پاکستان کاکس سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورۂ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کے استحکام، خطے کی امن و سلامتی اور دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

شاہ محمود قریشی امریکا میں موجودپاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ  میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور ملاقاتوں کے دوران خطے میں قیامِ امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

پاکستان سفارتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنا چاہتا ہے جس کے لیے شاہ محمود قریشی کا دورۂ امریکا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ مذاکرات کی میز پر مسائل حل کرنے پر زور دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کے لیے نیو یارک پہنچ گئے جس کے بعد امریکی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے لیے واشنگٹن روانگی ہوئی۔

عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ امریکا ایران کشیدگی دور کرنے کے لیے پہلے  ایران، سعودی عرب اور اب نیو یارک پہنچے ہیں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   نیویارک پہنچ گئے

Related Posts