وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ چکے ہیں جبکہ کوالا لمپور ائیر پورٹ پر ملائشین حکام کے ساتھ ساتھ پاکستانی سفارت خانے نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

کوالا لمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملائشین وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اظہر مزلان، ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر حکام نے شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں 91ویں روزبھی فوجی محاصرے سے معمولاتِ زندگی مفلوج

شاہ محمود قریشی دورۂ ملائشیا کے دوران ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران پاک ملائشیا تعلقات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوگی۔

دو روزہ دورۂ ملائشیا کے دوران شاہ محمود قریشی پاکستانی سفارت خانے میں کمیونٹی سروس سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے جس سے سفارت خانے میں پاکستان کے سفارتی امور میں بہتری پیدا ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا  کی اعلیٰ قیادت نے خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے 5 روز قبل ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts