اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے، کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان شہریوں کی سیکورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:افغانستان سے لاکھوں مہاجرین کی آمد متوقع، پاکستان کا اجازت دینے سے انکار