لاکھوں پاکستانی عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاکھوں پاکستانی عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرِ خارجہ
لاکھوں پاکستانی عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرِ خارجہ

دبئی: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی عالمی نمائش (ورلڈ ایکسپو) کا دورہ کیا اور پاکستانی پویلین کا معائنہ بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات میں تعینات  پاکستانی سفیر افضال محمود، قونصل جنرل دوبئی قونصلیٹ احمد امجد اور سفارت خانے کے سینئر افسران بھی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ پاکستانی پویلین پہنچے۔

 دوبئی انٹرنیشنل ایکسپو میں قائم پاکستانی پویلین کے دورے کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین کی موجودگی دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی یہاں کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ عالمی نمائش میں پاکستان کی شمولیت دو طرفہ اقتصادی روابط کی مثال قرار دی جاسکتی ہے۔

پاکستانی پویلین 3 ہزار 450 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پویلین کی موجودگی باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کی واضح مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای، پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

Related Posts