افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیرخارجہ
افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کو اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ ہمارے ہمسایہ ملک میں انسانی المیہ جنم نہ لے سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری پاکستانی میڈیا نمائندگان سے بڑی تعمیری ملاقات اور بات چیت ہوئی۔ جس میں ہم نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقریبِ حلف برداری

وزیر اعظم نے او آئی سی پر اجلاس آج طلب کرلیا، شاہ محمودقریشی بریفنگ دینگے

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے میڈیا نمائندگان سے ہونے والی ملاقات میں او آئی سی کے 17ویں غیر معمولی وزرائے خارجہ کونسل  اجلاس کے متعلق گفتگو کی اور حقائق سے آگاہ کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے کے خدشے کے پیشِ نظر عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ ہم سب مل کر ہی عالمی برادری کی توجہ ہمسایہ ملک کی صورتحال کی طرف مبذول کروا سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی پر اجلاس طلب کر لیا جس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس پر گفت و شنید ہوگی۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کی تیاریوں پر اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران او آئی سی کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس پر پاکستان کے مؤقف پر پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

Related Posts