کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوام کوسستا آٹا فروخت کرنے کے لیے صوبے بھر میں خصوصی مراکز قائم کردیے گئے ہیں اور کراچی ، حیدرآباد کے بچت بازاروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مقررہ مقامات سے 40روپے فی کلو آٹا دستیاب ہوگا،بلاول بھٹو کی خصوصی ہداہات اور وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے احکامات پر 40 روپے فی کلو آٹے کی دستیابی بچت بازاروں میں یقینی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک سے رابطے کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر نا ہے،مریم اورنگزیب