کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! آٹا مزید سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Flour prices down in Karachi

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، شہر قائد میں دو ہفتوں کے دوران آٹا دوسری بار سستا ہوا ہے۔

کراچی کے کمشنرز نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ چکی آٹے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں فائن آٹے کی قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ریٹیل مارکیٹ میں بھی فائن آٹے کی قیمت 3 روپے کم ہوکر 96 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

کراچی میں مظاہرے، نظام درہم برہم، 6 پروازیں منسوخ، آگے کیا ہوگا؟

مزید برآں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 5 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 85 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل سیکٹر میں 89 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تاہم کراچی میں دو ہفتوں میں دوسری بار آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

Related Posts