سندھ،گندم کی بوری 1100روپے مہنگی، آٹاکی قیمت بھی بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتی پابندیوں کے سبب ملک کو گندم کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، فلور ملز ایسوسیشن
حکومتی پابندیوں کے سبب ملک کو گندم کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، فلور ملز ایسوسیشن

حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 100 کلو گندم کی بوری پر 1100روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا ۔گندم کے نرخ میں اضافے کے بعد آٹا کی فی کلو قیمت بھی بڑھ گئی۔ 

ہول سیل  میں آٹا 54سے 56 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اکتوبر کا نصف ماہ گزرنے کے باوجود گندم کی فروخت کی قیمت کا اعلان نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے مسلسل بلند ہوتے جارہے ہیں۔

اس ضمن آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر حاجی حفیظ خانزادہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتی آرہی ہے مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔

Related Posts