سندھ میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کا رعایتی کوٹہ جاری کرنے کے بعد کراچی کی اوپن مارکیٹوں میں پیر کو آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام تک کمی ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم کا ریٹ 130 روپے سے کم ہو کر 120 روپے تک پہنچ گیا۔ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق چکی اور فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی۔

چکی آٹے کی قیمت 160 روپے سے کم کر کے 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

آٹے کی شدید قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، سندھ حکومت نے فلور ملوں کو گندم کا سبسڈی والا کوٹہ جاری کیا جس سے کراچی کی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو تک کم ہوگئی۔

صوبائی محکمہ خوراک نے آج فلور ملز اور چکی مالکان کو گندم کا کوٹہ جاری کر دیا۔ کراچی میں فلور ملوں کو 97 ہزار ٹن سبسڈی پر گندم اور 7 لاکھ 500 ٹن چکی مالکان کو دی گئی ہے۔

حیدرآباد میں محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو 27,947 ٹن اور چکی مالکان کو 7,000 ٹن گندم جاری کی۔صوبائی حکومت نے اب تک سندھ بھر میں فلور ملوں کو 201,608 ٹن اور چکی مالکان کو 25,392 ٹن گندم جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:300,000 ٹن روسی گندم کراچی پہنچ گئی

آٹے کے بحران نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کی وجہ سے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہریوں کے لیے مقامی مارکیٹوں سے مہنگا آٹا خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

Related Posts