کمیشن نے آٹے اور چینی کے بحران پر رپورٹ پیش کرنے کیلئے 3 ہفتے مانگ لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:آٹے اور چینی کے بحران پر فرانزک رپورٹ تاحال پیش نہ ہوسکی جبکہ بحران پر تحقیقات کیلئے قائم کمیشن نے حکومت سے 3 ہفتے کی مہلت کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں  وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی فارنسک کمیشن رپورٹ ہفتے کے روز پیش کی جانی تھی، تاہم کمیشن نے 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا کہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہفتے کی مہلت کی درخواست کی ہے تاہم ان کی درخواست پر منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ 4 اپریل کو انکوائری کمیٹیوں کو چینی اور گندم کے بحران کی تحقیقاتی رپورٹس جاری کی گئیں جبکہ چینی بحران پر تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو شوگر ملوں کا فرانزک تجزیہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ وزیرِ اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ بحران کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔

آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے مافیا نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔ حکومت عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کرتی ہے تاہم ذخیرہ اندوزوں کا نیٹ ورک تمام تر فائدہ خود حاصل کرکے عوام کو مزید مہنگائی کے طوفان میں مبتلا کردیتا ہے۔

Related Posts