افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 40افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 40افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 40افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

نورستان:افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکانات تباہی کا شکار ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے شمال مشرقی صوبے نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صوبائی کونسل کے سربراہ سعیداللہ نورستانی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومندنے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 کے بجائے 60 ہے اور اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی افغانستان کے صوبے پروان میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Related Posts