امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک
امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینٹکی: امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں تقریباََ 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کی ناٹ کاؤنٹی کا مرکزی علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے کہا ہے کہ مشرقی کینٹکی کے علاقوں میں شدید برساتوں کے بعد ٓآنے والے  سیلاب مکانوں اور سڑکوں اور لوگوں کو بہا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، سیلابی ریلوں میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:

خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

متاثرہ علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور عمارتیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں  جبکہ ریاست میں 23 ہزار  سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ 

پریس کانفرنس کے دوران کینٹکی کے گورنر نے کہا کہ بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں ۔

انہوں نے اپنے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس مصیبت میں ایک ساتھ مبتلا ہوئے ہیں اور ایک ساتھ ہی اس سے باہر بھی نکلیں گے۔ 

مشرقی کینٹکی کے ساتھ ساتھ ٹینیسی اور مغربی ورجینیا کے کچھ حصوں کے لیے سیلاب کی وارننگ  دی گئی  ہے ۔ 

Related Posts