ترکی کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 27 افراد جاں بحق، درجنوں عمارتیں تباہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 27 افراد جاں بحق، درجنوں عمارتیں تباہ
ترکی کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 27 افراد جاں بحق، درجنوں عمارتیں تباہ

انقرہ: ترکی کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے ترک صدر رجب طیب اردگان نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ 

 حکومتی بیان کے مطابق سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ترک صدر سیلاب سے متاثرہ ضلع کاستامونو کی تحصیل بوزکرت پہنچ گئے۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ بحیرہ اسود سے متصل ترک اضلاع میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سیلاب سے درجنوں رہائشی علاقے اور دیہات زیر آب آگئے۔

حکومتی اعلامیہ کے مطابق ترک صدر دورے کے دوران امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر اسٹیٹ بینک نے قومی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ظاہر کردیا

Related Posts