فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 72 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 72 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 72 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

فلپائن میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 72 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

فلپائن کی ڈزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نلگئی کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 72 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان کے باعث صرف جنوبی صوبے میگئن داناؤ میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جبکہ سلطان قدرت اور جنوبی کٹابٹو میں 2-2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور باقی تمام ہلاکتیں وسایاس ریجن سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث مشرقی صوبے کیٹان ڈوئنس میں کئی مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپانسر کے بغیر دبئی کا ویزا حاصل کرنے کیلئے اہم گائیڈ لائنز

ڈازاسٹر ایجنسی کے اہلکار نصر اللہ امام کا کہنا ہے کہ ہم تمام ریسکیو ٹیموں سے معلومات جمع کر رہے ہیں، بارش رکنے کے بعد مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے جبکہ ریسکیو اہلکار گمشدہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

Related Posts