سندھ کے 15اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے 15اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری
سندھ کے 15اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری

کراچی:پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے کے 15 اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری کردی ہے۔با خبر ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام سے بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے جب کہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں 548 کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

جب کہ اس مقام پر 1200 کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔پی ایم ڈی اے نے صوبے بھر کے 15 اضلاع میں ہائی الرٹ اور فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے کشمور، گھوٹکی،سکھر،لاڑکانہ،دادو، خیرپور، شکارپور، نوشہروفیروز، جامشورو، مٹیاری اور شہید بے نظیر آباد اور خیرپور کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب جب کہ حیدرآباد، ٹنڈومحمد خانم ٹھٹہ اور سجاول اضلاع میں انتظامیہ کو سیلابی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts