دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جن میں دریائے بیلٹ پر موجود چھوٹی آبادیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث چھوٹی آبادیوں کے مکینوں کو نقل مکانی کرنی پڑ رہی ہے جبکہ سیلابی پانی کے باعث فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ چشتیاں کے حفاظتی بند میں 300 فٹ کا شگاف پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش، ندی نالوں میں طغیانی

سیلاب کے باعث متعدد فصلیں زیرِ آب آنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد علاقوں کا گردونواح سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پہنچ گئے۔

ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ بہاولپور کے مقام پر بھی دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا۔ یونین کونسل منگوانی کا بہاولپور سے زمینی رابطہ کٹ گیا جس کے بعد دریائے ستلج میں کشتی سروس کو فعال کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہر اس وقت سیلاب سے متاثر ہورہے ہیں جن میں بورے والا، چیچہ وطنی، مہرو بلوچ، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ 

Related Posts