یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، متعدد گھر تباہ، 44 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، متعدد گھر تباہ، 44 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، متعدد گھر تباہ، 44 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جرمنی اور دیگر ممالک میں متعدد گھر تباہ، 44 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی یورپ میں تیز بارشوں کے باعث جرمنی کی ریاست رائن لینڈ اور جنوبی رائن ویسٹ فیلیا میں سیلاب آگیا، 42 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

رائن لینڈ کے چیف مالو ڈرئیر کے مطابق ایمرجنسی سے متعلقہ عملہ مشکل کی اس گھڑی میں جان کی بازی لگا کر آفت زدہ لوگوں کی مدد میں مصروف ہے۔

یورپین پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی یورپ میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی، جرمنی کے شہر احرویلر میں 18 جبکہ پڑوسی ملک بیلجیئم میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لیج شہر کے حکام نے مکینوں کو سیلاب سے متاثرہ آفت زدہ علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سیلاب کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث جرمنی میں 2 فائر فائٹرز بھی جان کی بازی ہار گئے۔ تیز بارشوں کے باعث مغربی یورپ کے ملک جرمنی کے علاوہ بیلجیئم اور ہالینڈ بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے۔

مشرقی یورپ کے متعدد ممالک میں سیلاب نے خوب تباہی پھیلائی، سیلاب متعدد شہریوں کے گھر بہا کر لے گیا جو رہائش گاہوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

تباہ کاریوں کا باعث سیلاب آنے سے قبل متعدد شہری اپنے گھروں کی چھت پر کھڑے پائے گئے جو امداد کے منتظر تھے۔ کچھ علاقوں میں پھنسے ہوئے رہائشیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

رہائشیوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سوار 100 سے زائد اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ مغربی جرمنی میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔

متاثرہ علاقوں میں ذرائع آمدورفت اور نقل و حمل کی معطلی کے باعث شہروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرینِ موسمیات نے مزید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی پیش قدمی جاری، 300سے زائد افغان مہاجرین تاجکستان پہنچ گئے

 

Related Posts