مختلف علاقوں میں سیلاب، دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، دیہات زیرِآب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف علاقوں میں سیلاب، دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، دیہات زیرِآب
مختلف علاقوں میں سیلاب، دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، دیہات زیرِآب

کراچی: صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے، گھوٹکی میں دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ جانے کے باعث کئی دیہات زیرِ آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مسلسل کئی روز سے جاری مسلسل تیز اور شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی سی صورتحال ہے۔ سندھ حکومت نے نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ میں آج تعطیل کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لیہ پورنو گرافی کیس،مرکزی ملزم راناوسیم گرفتار

تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شہداد کوٹ، سکھر اور میر پور خاص میں مسلسل بارش کے باعث پانی جگہ جگہ کھڑا ہوگیا۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث مکانات، بازار، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سکھر کے انڈر پاسز پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئے۔ دریائے سندھ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔

دریائے سندھ کا حفاظتی بند گھوٹکی کے علاقے شینک بند گاؤں نور محمد چاچڑ کے مقام پر ٹوٹ جانے کے باعث کئی دیہات زیرِ آب آگئے، تمام تر متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سیلابی ریلہ لوپ بند کی طرف بڑھنے لگا جبکہ شینک اور لوپ ڈیم کے درمیان آباد سیکڑوں دیہات کے سیلابی ریلے سے متاثر ہو کر ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ کراچی کی سڑکوں سے بھی بارش کا پانی تاحال نہیں نکالا جاسکا۔ 

Related Posts