اسلام آباد :کورونا وائرس کے باعث فلائٹس منسوخ ہونے پر سیکڑوں پاکستانی ترکی کے شہر استنبول میں پھنس گئے ۔
کئی روز سے محصور پاکستانیوں کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں بچا اور نہ ہی مریضوں کو ادویات دستیاب ہیں ایسے میں حکومت پاکستان سے تمام محصور نے واپس لانے کی اپیل کی ہے ۔
ترکی کے شہر استنبول کی سیر کو جانے والے 201 قریب پاکستانی ترکی میں پھنس کر رہ گئے ہیں ،پاکستانیوں کی واپسی طے شدہ پرواز کے ذریعے ا21 مارچ کو ہونا تھی لیکن فلائٹ عام مسافروں کی بجائے صرف ڈپلومیٹس کو پاکستان لے آئی۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کی مدد کا طریقہ کار جاری