وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پروازوں میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Iman, Iranian President, Bill Gates discuss COVID-19 crisis

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ائیر لائن کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذولفقار بخاری نے کہا کہ ہمارے ہم وطنوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے فلائٹس میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی تھی کہ پروازوں  کی تعداد میں  اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں تاہم گنجائش میں اضافے کے باوجود ہماری درخواست ہے کہ بلا ضرورت سفر سے گریز کیا جائے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ میری سمندر پار پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں گے تو وطن واپسی کے لیے حقدار اور مستحق افراد اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں گے۔ 

Related Posts