فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں
فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں

کراچی:ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئیں۔

پاکستان آرمی اور ایئرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نورفرزند کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔

پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسینیشن نہیں کروائی تھی، حاملہ خواتین کو کرونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پرھیں: پاکستان میں 3842 نئے کورونا کیسز رپورٹ، مزید 75 افراد جاں کی بازی ہار گئے

پی ایم اے کے مطابق سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 220 ڈاکٹرز جان کی بازی ہارہوچکے ہیں۔

Related Posts