اسلام آباد: بنگلہ دیش سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے جان بچانے والی ادویات خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
ڈھاکہ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے بڑی مقدار میں ادویات پاکستان پہنچائی گئی ہیں،یہ ادویات جینٹ بیکسمکو فارماسیوٹیکل کمپنی کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی گئی ہیں۔
او بی ایس فارما کے سی ای او اور نیدر لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق خان خصوصی پرواز کے ذریعے ادویات لے کر اسلام آباد پہنچے۔
ان کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پر بلا معاوضہ یہ فلائٹ آپریشن اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تعلقات مربوط بنانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرواز میں اجازت کے سوا حکومت کی کوئی شمولیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے مزید شیشے ادویات لانے کی اجازت طلب کی گئی تھی جسے منظور نہیں کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچانے والی ادویات کے مزید طیارے بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے نام پر جاں بحق لیڈی ڈاکٹر کینسر کی مریضہ نکلی