راولپنڈی،پاک فوج و دیگرسیکورٹی اداروں کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،پاک فوج و دیگرسیکورٹی اداروں کا شہر بھر میں فلیگ مارچ
راولپنڈی،پاک فوج و دیگرسیکورٹی اداروں کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کا پاک فوج، رینجرز، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت نے کی، پاک فوج اور رینجرز کے افسران کی خصوصی شرکت۔

راولپنڈی پولیس نے پاک فوج، رینجرز، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت نے کی،فلیگ مارچ میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔

فلیگ مارچ پولیس لائنز راولپنڈی سے شروع ہو کرسکیمIII، عمار چوک، گرین گیراج ٹرن سے واپس ائیر پورٹ روڈ،عمار چوک، کچہری چوک، لالکڑتی،22نمبر چونگی، ٹینچ بازار،مغل آباد، آرمی میڈیکل کالج روڈ، قاسم مارکیٹ ٹرن،MH ٹرن، محفوظ روڈ، بینک روڈ، کشمیر روڈ، کامران مارکیٹ، گوالمنڈی،ریلوئے پل،سی صدر روڈ، فوارہ چوک، اقبال روڈ میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ کمیٹی چوک،چاندنی چوک،کمرشل مارکیٹ،سکستھ روڈ، چاندنی چوک جانب صادق آباد بازار،ٹرانسفارمر چوک، سروس روڈ سے واپس شاہین چوک،راول روڈ، نور خان بیس ٹرن،عمار چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشز کاکہناتھاکہ فلیگ مارچ کا مقصد رمضان کے آخری عشرہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے،سماج دشمن عناصر کے خلاف تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہو کر برسر پیکار ہیں اور کورونا وائرس سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد و عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہیں۔

Related Posts