لاہور: انجمن تاجران پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکس ٹیکس اسکیم پاکستان کے 31 لاکھ ریٹیلرز کے ساتھ ظلم ہے۔ ملکی معیشت ڈانواں ڈول ہو تو حکومت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
تاجر رہنما نعیم میر، سہیل محمود بٹ، ملک امانت، ملک کلیم، میاں خلیل اور حافظ رضوان نے دکانوں کے رقبے کے لحاظ سے ٹیکس کے اطلاق پر اعتراض کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر فکس ٹیکس اسکیم کو ختم نہ کیا گیا تو 15 اور 16 اگست کی ہڑتال کے ساتھ ساتھ 25 اور 26 اگست کو بھی ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: تین کھرب ڈالر کی چینی مصنوعات پر دس فیصد امریکی ٹیکس عائد