مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے 5 خواجہ سراؤں کو گولیاں مار دیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five transgender killed in Mansehra

مانسہرہ: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 5خواجہ سراؤں زخمی کردیا، خواجہ سراؤں کا شدید احتجاج، بڑی تعداد ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کر کے پانچ کو زخمی کر دیا جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کریا گی ۔

فائرنگ کے بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئی اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کیلئے عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے بھی خواجہ سراؤں پر تشدد اور قتل غارت کے واقعات تواتر کیساتھ پیش آتے رہے ہیں۔

خواجہ سراؤں نے 5 ساتھیوں پرفائرنگ کیخلاف ایوب میڈیکل کمپلیکس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts