جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں، اس دوران مسلمان صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔
روزہ کھولنے کیلئے مسلمان افطاری کرتے ہیں جس میں وہ قسم قسم کی چیزیں تیار کرتے ہیں لیکن اُن میں سے بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ ہماری صحت کیلئے اچھی نہیں ہوتیں۔
اسی لئے آپ کو افطاری کے وقت اِن 5 چیزوں سے ضرور اجتناب کرنا چاہئیے:
تلی ہوئی اشیاء
تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں، جیسے تلے ہوئے آلو اور سموسے میں روزانہ تجویز کردہ چکنائی اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اگر ان کو رمضان میں کثرت سے کھایا جائے تو روزے کی وجہ سے ہونے والی تھکن اور تھکاوٹ کے اثرات بڑھ سکتے ہیں۔
کاربونیٹیڈ مشروبات
پراسیس شدہ مشروبات اور کاربونیٹیڈ مشروبات (جیسے میلو، بورنویٹا، فانٹا، کوک وغیرہ) افطاری میں پینے سے پرہیز کریں جن میں عام طور پر چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس سے آپ کے وزن اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہےاور یہ بدہضمی کا بھی باعث بنتا ہے۔ اِن کے بجائے قدرتی پھلوں کے جوس کو افطاری میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
بہت زیادہ نمک
افطاری میں بنائی جانے والی چیزوں میں نمک کا استعمال کم کرنا چاہئیے کیونکہ زیادہ نمک کے استعمال سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
بہت زیادہ میٹھا
وہ غذائیں جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ غذائیں اکثر کیلوریز میں زیادہ ہوتی ہیں لیکن غذائیت کے لحاظ سے ناقص ہوتی ہیں۔ اگرچہ یہ غذائیں جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں، لیکن یہ توانائی عام طور پر قلیل المدتی ہوتی ہے۔
کیفین والے سیال
کیفین ایک ڈائیورٹک ہے جو پانی کی تیزی سے کمی کو تیز کرتا ہے جس سے پانی کی کمی ہوتی ہے۔ کیفین والے مشروبات جیسے کہ چائے، کافی اور کولا سےافطار میں پرہیز کرنا بہتر ہے یا انہیں اعتدال میں پینا چاہیے۔ ماہرین غذائیت نے افطار کے فوراََ بعد کافی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ بے خوابی کے احساس کے ساتھ ساتھ پیاس کے احساس کو بھی بڑھاتا ہے۔