شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں کوہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں دہشتگرد رحیم عرف عابد اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔ دہشتگرد رحیم 2007ء سے سیکیورٹی فورسز کیخلاف 17 کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد رحیم عرف عابد وانا اور میر علی میں خود کش حملہ آوروں کا سینٹر انچارج تھا۔ دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے۔ جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد رحیم نومبر 2020ء سے جنوری 2021ء تک دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ یہ دہشتگرد 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن فورسز کے 3جوان شہید ہوگئے

Related Posts