رواں برس کا آخری مہینہ سر پر ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔
نیٹ فلکس نے نومبر میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔
1) وِیڈنزڈے (23 نومبر)
نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی وِیڈنزڈے ایڈمز کے گرد گھومتی ہے، اس سیریز کو 1991 میں ایک لائیو ایکشن فلم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
2) بلاک بسٹر (3 نومبر)
نیٹ فلکس کی اس سیریز کو بروکلین نائن نائن نے لکھا ہے جبکہ بلاک بسٹر سیریز وینیسا راموس نے تخلیق کیا ہے جنہوں نے پہلے سپراسٹور کو بھی پروڈیوس کیا تھا۔
3)دی کراؤن (9 نومبر)

نیٹ فلکس کی سیریز دی کراؤن کا پانچواں سیزن ، جو ملکہ الزتھ دوم کی زندگی اور برطانوی دورِحکومت کی پیروی کرتا ہے، سیریز کو اس ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ یہ سیریز کا پہلا سیزن ہوگا جو 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔
4) خاکی دی بہار چیپٹر (25 نومبر)
خاکی دی بہار چیپٹر 2000 سے پہلے کے بہار کے حالات پر مبنی ہےلیکن ویب سیریز کسی سچے واقعے پر مبنی نہیں ہے۔البتہ اس ویب سیریز کے ذریعے سے کسی حد تک ناظرین کو 2000 سے پہلے کے بہار کے حالات کے حوالے سے آگاہی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
5) فرسٹ لَو (24 نومبر)
فرسٹ لَو ایک آنے والی جاپانی نیٹ فلکس اوریجنل رومانٹک ڈرامہ سیریز ہے جس کی تحریر اور ہدایت کاری کنچیکو یوری نے کی ہے۔ سیریز کی کہانی جاپانی گلوکار ہیکارو اٹاڈاکے کام سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔