کراچی میں 4 افراد کو گاڑیوں نے کچل دیا، ایک شہری نے دیوار تلے دب کر جان گنوادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five people lost their lives in different accidents in Karachi

کراچی :شہرقائد میں ٹریفک سمیت مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

بدھ کی صبح سپر ہائی وے پرکراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے بحریہ ٹائون مین روڈ پرٹریفک حادثہ میں26 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شارع فیصل کے علاقے اسٹار گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں طاہر بشیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی پولیس کے مطابق متوفی موٹرسائیکل سوار تھا نامعلوم گاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے ۔

ماڈل کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 39سالہ محمد شفیق ولد صغیر زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیاتاہم دوران علاج دم توڑگیا۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے، 4 مقامات پر پھاٹک کے بغیرٹرین کی آمدورفت جاری، حادثات کا خطرہ

ادھربوٹ بیسن کے علاقے زم زمزمہ اسٹریٹ نمبر20پر واقع بنگلہ نمبرB1/1میں کام کے دوران زیرتعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی، جہاں متوفی کی شناخت 16سالہ اکرم ولد نواب کے نام سے کی گئی۔

سپرہائی وے چاکرہو ٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ۔

Related Posts