خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب سے درجنوں مکانات متاثر، 9افراد ہلاک، درجنوں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five killed, twenty injured in rain-related incidents in KP

پشاور :خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے دوران ہونیوالے حادثات میں 9افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 20 سے زائدزخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوامیں 46 مکانات کوجزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ چار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے اور لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔

بالاکوٹ کے دریائے کنہار میں چار افراد ڈوب گئے ،پانی میں ایبٹ آباد اور حویلیاں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سیلاب کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ حویلیاں ندی میں بہہ گیا تھا، سیلابی پانی سے ایک لاش ملی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بارش کا پانی جمع، ٹرینیں معطل، کاروبار متاثر، سامان تباہ، اربوں کا نقصان

بٹگرام میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو لڑکیاں دب گئیں، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ خوشاب کے کتھا ساگرال کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts