پیرس میں دوچھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،پانچ افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس میں دوچھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،پانچ افراد ہلاک
پیرس میں دوچھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،پانچ افراد ہلاک

پیرس:پیرس میں دوچھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کے بعد زندہ بچنے والوں کے حوالے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

الٹرا لائٹ طیارہ کسی کو بھی زخمی کیے بغیر ایک ایسی علاقے میں گرا جہاں آبادی نہیں تھی۔حادثے کا شکار ہونے والے ایک طیارے میں دو جب کہ دوسرے طیارے میں تین افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

طیاروں میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔حادثے کے فورا بعد تقریبا 50 فائر فائٹرز اور 30 جینڈ آرمز اور ہوا بازی کے ماہرین طیارہ گرنے والے مقام پر پہنچے جب کہ طیارہ ٹکرانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلی بار عوام سے خطاب

Related Posts