حب کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Seven killed, 35 injured as bus flips over near Khanewal

حب : بلوچستان میں حب کے قریب اتوار کی شب شاہ نورانی کے مزار سے عقیدت مندوں کوواپس لانے والی بس الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 20 زخمی ہوگئے۔

بس پر سفر کرنے والے تمام مسافر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، شاہ نورانی کے مزار سے عقیدت مندوں کو کراچی واپس لانے والی بس حب کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے قریب مسافر بس کے خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو حب کے اسپتال منتقل کیا بعدازاں کچھ شدید زخمی مسافروں کو کراچی منتقل کردیا گیاہے۔

Related Posts