جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی تیسرے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی تیسرے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہوں گے
جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی تیسرے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہوں گے

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے بدھ کوسنچورین میں کھیلا جائیگا جس میں جنوبی افریقا کو پانچ اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کوک،ڈیوڈ ملر،انیرخ نورکیا،رباڈا اور این گییٹی ٹیم کو دستاب نہیں ہونگے۔

مذکورہ پانچوں کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ پاکستان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان پیر میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹ سے ہرایا جب کہ دوسرے ٹاکرے میں میزبان ٹیم نے17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے ون ڈے میں فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

Related Posts