اس میں کوئی شک نہیں کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کے دور میں سنیما کی صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جو کچھ پہلے لاکھوں ڈالر میں بنتا تھا اب صرف چند ڈالروں میں تیار ہو جاتا ہے۔
العربیہ نے رپورٹ کیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور مصنوعی ذہانت کے بین الاقوامی ماہر ذبیح اللہ اتل نے اپنی ایک ’’ایکس‘‘ پوسٹ میں بتایا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈیزائن کی گئی پرانی مختصر فلموں کی ایک فہرست موجود ہے اور نیچے ان کی پانچ شاندار مثالیں پیش خدمت ہیں۔
1 ۔ آئس ایج
آئس ایج ایک مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیزائن کی گئی فلم ہے جو برفانی ماضی کے ایک دلکش اور حقیقت پسندانہ سفر کو پیش کرتی ہے۔
یہ فلم آئس ایج فلموں کی مقبول سیریز سے متاثر ہے۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ یہ ٹیزر شاندار بصری اثرات اور متاثر کن مناظر کے ساتھ یہ تصور پیش کرتا ہے کہ ایک نئی حقیقت پسندانہ آئس ایج فلم بڑی سکرین پر کیسی نظر آئے گی۔
فلم ایک ایسے دور میں پیش کی گئی ہے جہاں وسیع برفانی تودے اور جنگلی مناظر ہیں۔ تین غیر متوقع ہیرو۔ ایک میمتھ، ایک سست اور ایک تیز دانتوں والا شیر۔ ایک لاپتہ انسانی بچے کو اس کے قبیلے میں واپس پہنچانے کے لیے ایک خطرناک سفر پر نکلتے ہیں۔ اس سفر میں انہیں سخت فطری رکاوٹوں اور شکاریوں دونوں کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ٹیزر نے کلاسک اینی میٹڈ فلم کو ایک جرات مندانہ سینماٹک انداز میں دوبارہ ایجاد کیا ہے اور اس دوران اصل فلم کی روح، مزاح اور گرم جوشی کو برقرار رکھا ہے۔
عظیم مناظر سے لے کر بقا کے لمحات تک یہ دوبارہ تصور کیا گیا ورژن حقیقت پسندی اور فکشن کو ایک نئے اور پرانے انداز میں ملا رہا ہے۔
2 ۔ واکنگ ایج
اسی طرح مصنوعی ذہانت کی بدولت تیار کی گئی فلم ‘وائکنگ ایج ‘ وائکنگز کی بھرپور اور افسانوی دنیا کو اس دلکش بصری سفر میں تلاش کر رہی ہے۔ یہ فلم شور مچانے والے ساحلی دیہاتوں اور بھڑکتی ہوئی بیرونی محفلوں سے لے کر جنگجوؤں اور بڑے طویل جہازوں کی مہم جوئی تک سکینڈینیوین ثقافت اور تاریخ کے جوہر کو دریافت کر رہی ہے۔
یہ فلم شدید جنگوں، دلکش مناظر اور وائکنگ کے بہترین مناظر دکھاتی ہے۔ یہ مناظر جدید ترین مصنوعی ذہانت کے اوزار جیسے ChatGPT، MidJourney اور Luma AI کا استعمال کرتے ہوئے زندہ کیے گئے ہیں۔
3 ۔ پرشین ایمپائر
اس فلم کے تمام عناصر اور تصاویر بھی ChatGPT کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ اس کے پروڈیوسر کے مطابق اس کا مواد فنی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہے نہ کہ تاریخی ماخذ کے طور پر ہے۔ ویڈیو میں قدیم سلطنت کے خیالی مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں شہر کے دروازے، شاہی جلوس، اور تاریخ کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک میں روزمرہ کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ تمام بصری عناصر مصنوعی ذہانت کے ذریعے وضاحتی عناصر کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔
4۔ انشینٹ گریس
قدیم یونان پر مشتمل فلم ’’ انشینٹ گریس ‘‘ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس فلم کے ناظرین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم یونان کا ایک مجازی سفر کر سکتے ہیں۔ اس دوران وہ وقت میں سفر کرتے ہیں اور اس شاندار تہذیب کی قدیم تاریخ اور ثقافت میں غوطہ لگاتے ہیں۔
5 ۔ اینشینٹ ایجیپٹ
قدیم مصر کی فلم ’’ اینشینٹ ایجیپٹ‘‘ آپ کو ایک دلکش دنیا میں لے جاتی ہے ۔ اس ویڈیو کا ہر شاٹ جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا اور ایک بے مثال بصری شاہکار ہے۔