نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کے 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کو مددگار 115 پر اطلاع ملی تھی، ڈاکو نارتھ کراچی سیکٹر 11 کے ایک گھر میں لوٹ مار کےلیے داخل ہوئے تھے، ملزمان گرل کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس میں 5 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈکیتی کے دوران مارے گئے ملزمان نارتھ کراچی میں مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ملزمان کا گروہ گھروں میں وارداتیں کرتا تھا۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گھر کے مالک سید انوار نے بتایا کہ 5 ڈاکو جنگلہ کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور گھر والوں کویرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے مجھ پرتشدد بھی کیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہمیں بچایا۔

Related Posts