کوئٹہ: 3 آئل ٹینکروں کی ٹکر، آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five burned to death as oil-laden vehicles collide in Quetta

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں تین آئل سے بھرے ٹینکروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بسیمہ کے علاقے پٹوک میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے تھا۔ تمام لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں اسکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ شورکوٹ روڈ پر موٹروے پل کے قریب پیش آیا، جہاں 18 بچوں کو لے جانے والی تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی۔ حادثے میں چار بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس سے قبل بلوچستان کے حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب ایک اور حادثے میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

Related Posts