آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کئی ایسی دستاویزی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں جو آپ کو بہترین تفریح فراہم کرسکتی ہیں۔
لیکن بعض اوقات آپ کو فلموں کے انتخاب میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا، اسی لئے ہم نے نیٹ فلکس کی بہترین دستاویزی فلموں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن میں سے آپ کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں:
1) ایم ایچ 370 دی پلین ڈیٹ ڈِس اپیئرڈ (2023)
مارچ 2014 میں ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز 370 ریڈار سے غائب ہوگئی تھی، اس طیارے میں 239 افراد سوار تھے جو کہ طیارے سمیت آج تک لاپتہ ہیں۔
دستاویزی فلم میں اس طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے مختلف نظریے پیش کیے گئے ہیں۔
2) کیپسوئٹ: پرے اینڈ اوبے (2022)
ریچل ڈریٹزن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس دستاویزی فلم میں اُن لوگوں کے انٹرویوز شامل ہیں جو یوٹاہ میں ایف ایل ڈیز کمیونٹی میں پلے بڑھے۔
فلم کی کہانی وارن جیفس کے اقتدار میں آنے اور اس کے متعارف کرائے گئے قانون کے گرد گھومتی ہے۔
3) دی ٹنڈر سونڈلر (2022)
دی ٹنڈر سونڈلر 2022 کی اب تک کی سب سے زیادہ زیرِ بحث فلم ہے، جس میں اسرائیلی شخص سائمن لیویف کی کہانی بتائی گئی ہے جو کہ ڈیٹنگ ایپ کا سہارا لے کر رقم میں ہیر پھیر کرتا ہے۔
4) منی شاٹ: دی پورن ہب اسٹوری (2023)
نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم پورن ہب کے گرد گھومتی ہےکہ آیا اس میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے غیر متفقہ مواد جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کی خواہش یا صلاحیت ہے۔
5) سوشل ڈیلیما
اس فلم میں فیس بک کے لائک بٹن کے شریک تخلیق کار سے لے کر گوگل کے سابق ڈیزائن ایتھکسٹ تک متعدد تکنیکی مالکان کے انٹرویوز پیش کیے گئے ہیں، جس میں اسکائیلر گیسنڈو (بک سمارٹ)، کارا ہیورڈ (مون رائز کنگڈم) اور ونسنٹ کے ڈرامائی مناظر کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔