بوریوالا : دربارحاجی شیردیوانؒ پر سلام کی غرض آئی ذہنی معذور لڑکی گینگ ریپ کا شکار بن گئی ،ذہنی معذور خاتون کو رات گئے تک محکمہ زراعت کی سرکاری عمارت میں پانچ افراد مل کرزیادتی کا نشانہ بناتے رہے تاخیری حربو ں کے بعد مقدمہ درج َ َ کرلیا گیا۔
ساہوکا کے علاقے دربار حاجی شیردیوان چاولی مشائخ کے مزار پر سلام کی غرض سے فیصل آباد سے آئی ذہنی مریض خاتون پروین بی بی گینگ ریپ کا شکار ہو گئی ۔
چک نمبر317کے رہائشی اوباش ملزمان محمد نعیم چاولیانہ،محمد صدیق چاولیانہ،محمد رشید،ظہیر احمداور علی رضا چاولیانہ محکمہ زراعت کی خالی عمارت میں لے جاکر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے ۔
خاتون کی چیخ و پکار پراہل دیہہ کی15پر کال کر نے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان خاتون کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے