کیماڑی میں دستیاب لاجواب ذائقے سے بھرپور فش رول اور کٹاکٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے کیماڑی میں لاجواب سی فوڈز دستیاب ہیں جن میں شامل فش رول، فش کٹاکٹ، پراؤن رول اور پراؤن کٹا کٹ اپنی مثال آپ ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد صحت بخش کھانے کا لطف اٹھانے کیلئے کیماڑی کا رخ کرتی نظر آتی ہے۔

کیماڑی سی فوڈ والے عثمان بھائی کا کہنا ہے کہ ہمارے گاہک ہم سے سوال کرتے تھے کہ آپ کے پاس فش گرل یا فش فرائی کے علاوہ کوئی اور آئٹم نہیں ہے؟ تو ہم نے سوچا کہ رواں برس نئی ڈشز متعارف کرائی جائیں۔ ہم نے پراؤن رول، پراؤن کٹا کٹ اور فش کٹاکٹ کو متعارف کرایا۔

کٹاکٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیماڑی سی فوڈ کے عثمان بھائی نے کہا کہ ہم مچھلی مارکیٹ سے خود لے کر آتے ہیں۔ اپنے کاریگروں سے فش کو بون لیس کرنے کا کہتے ہیں۔ پھر اس میں ادرک اور لہسن سمیت مصالحہ جات استعمال کرتے ہیں۔ مزیدار ڈش تیار ہوجاتی ہے۔

سی فوڈ والوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کو توے پر بوائل کیا جاتا ہے اور اس میں جو ضروری مصالحے شامل کرنا ہوتے ہیں، کرتے ہیں۔ لوگ یہاں صرف کھانا کھانے نہیں آتے بلکہ صحت بخش طاقت اور جوش و ولولہ اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

قیمت کے متعلق کیماڑی سی فوڈ والوں نے کہا کہ ہم پراؤن رول یہاں 250 روپے کا فروخت کرتے ہیں۔ فش کٹاکٹ کی بڑی پلیٹ 600 روپے میں جبکہ جھینگا کٹاکٹ 700 روپے میں دستیاب ہے۔ یوں سمجھیں کہ ہمارا ریسٹورنٹ کراچی کے آخری کونے میں ہے۔

کیماڑی میں دستیاب لاجواب ذائقے سے بھرپور فش رول اور کٹاکٹ

گاہکوں کو دستیاب سہولیات کے حوالے سے کیماڑی سی فوڈ والوں نے خواتین کیلئے الگ جگہ مختص کی ہے جہاں پردہ دار خواتین کھانے کا لطف اٹھا سکتی ہیں۔ فش کٹاکٹ کو روٹی یا چپاتی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ کیماڑی سی فوڈز کا مرچ مصالحہ عموماً تیز ہوتا ہے۔ 

Related Posts