پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے ہیں‘ جس کی بہت خوشی ہے، کرس لین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے ہیں‘ جس کی بہت خوشی ہے، کرس لین
پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے ہیں‘ جس کی بہت خوشی ہے، کرس لین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور قلندرز کے اوپنر اور مایہ ناز بلے باز کرس لین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنی جس کی بڑی خوشی ہے، جیت کا تسلسل سیمی فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔

میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کرس لین نے کہا کہ رات کی بجائے مجھے دن میں کھیلنا زیادہ اچھا لگتا ہے، سنچر ی بنا کر اچھا محسوس کر رہا ہوں،پانچ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد سیمی فائنل میں جانا بہت ہی اچھا ہے۔ جس کی بہت خوشی ہورہی ہے۔

اسٹیڈیم خالی ہو تو کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کو میدان میں اپنے اندر سے توانائیپیدا کرنی ہوتی ہے، ہم نے بیٹنگ میں مومینٹم بنایا اور اسے جاری رکھا اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے‘ جس کے باعث آج کے یچ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تمام شائقین بالخصوص لاہور کے شائقین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو لیگ کے میچز کے دوران ہمیں بھرپور سپورٹ کرتے رہے‘سیمی فائنل میں پہنچ کر بہت خوشی ہے، امید ہے کہ ہم جیت کا تسلسل سیمی فائنل کے دوران بھی جاری رکھیں گے اور اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related Posts