ماؤنٹ مانگینوئی:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے۔
بین سٹوکس ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،جو ڈینلی نے 74 اور برنز نے 52 رنز بنائے ،ڈوم سیبلی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔جمعرات کو مائونٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی طرف سے رورے برنز اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ڈوم سیبلی نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 52 رنز بنے، ڈوم سیبلی 22 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں :برسبین ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تمام پاکستانی کھلاڑی 240 رنز پر ڈھیر