پاک ترک مشترکہ ویب سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹیزر شیئر کیا اور ناظرین کو تاریخ کے ایک اہم حصے کے شاندار تجربے کیلئے تیار رہنے کی خبر دی۔

تاریخی ویب سیریز کیلئے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔

نئی ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستانی اور ترکیہ کے ناظرین اس کو دیکھنے کے لئے شدت سے منتظر ہیں۔

Related Posts