لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان بابر اعظم نے لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بولنگ کی دعوت دی، پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت ایشیا کپ میں شرکت کرکے اپنے قرض کو اُتارے، جاوید میانداد
مہمان ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، ٹیم میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔