کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے گئے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز،عثمان قادر، حارث رؤف،نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔