کراچی:پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔
شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا مگر بابر اعظم بغیر کوئی اسکور بنائے عقیل حسین کی گیند پر پہلے اوور کی دوسری ہی بال پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنائے،فخر زمان10سکور بناکر شیفرڈ کی گیند پر بروکس کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 201 رنز کا ہدف حاصل کیا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور کنگ نے کیا، تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر سپنر محمد نواز نے 7 کے مجموعی سکور پر برینڈن کنگ کی وکٹ حاصل کی۔
کپتان نکولس پوران نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف باؤلرز کو دو بلند و بالا چھکے لگائے، اس دوران نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم کی شاندار گیند پر وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
مزید پڑھیں: پہلاٹی 20میچ،ویسٹ انڈیزکاٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ