کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جناح اسپتال کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا، پہلی سرجری 34 سالہ شخص کی کی گئی، آپریشن میں اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین شریک ہوئے۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ پہلے مریض کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، روبوٹک مشین کے ذریعے 25 منٹ میں یہ آپریشن کیا گیا۔

پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ آج سے روزانہ کی بنیادوں پر 2 سے زائد آپریشن ہوں گے، اسپتال کے یورولوجی اور گائنی سمیت دیگر وارڈوں کے ضرورت مند مریضوں کا مفت آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ روبوٹک سرجری کے لیے کسی بھی ایک مریض پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں، تاہم جناح اسپتال میں مفت کی جانے والی روبوٹک سرجری کے نتیجے میں تمام مستحق مریضوں کو یہ سہولت مفت حاصل ہوگی۔

Related Posts